مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی رہنما نے گلگت بلتستان میں سٹیٹ سبجیکٹ رول کی خلاف ورزی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

0 0

لاہو(پ،ر)مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سکریٹری جنرل آغا علی رضوی کا لاہور میں گلگت بلتستان حقوق کے بارے میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے گلگت بلتستان کے حکمرانوں نے وفاقی پارٹیوں کی غلامی کرنے پر اکتفا کیا اور کبھی بھی عوامی حقیقی مسائل پر کام کرنے کو ضروری نہیں سمجھا۔ اُنکا کہنا تھا سی پیک کے ذمہ دار مشاہد حسین سید نے انہیں بتایا کہ گلگت بلتستان کے وزیر اور ذمہ داران نے کبھی بھی سی پیک میں گلگت بلتستان کے حصے کی بات نہیں کی، جب بھی انہوں نے بات کی اپنی تنخواہ اور مراعات کی بات کی۔ گلگت بلتستان کو آئینی حقوق نہیں دیتے اور کشمیر کے مسئلے کے ساتھ نتھی کرکے رکھنا چاہتے ہیں، تو ہمارا مطالبہ ہے کہ یہاں سب سے پہلے سٹیٹ سبجیکٹ رول نافذ کرکے متنازعہ علاقے کے حقوق دے دیں۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم عوام اور جوانوں کو دعوت دیتے ہیں کہ تمام تر وابستگیوں سے بالا ہوکر نکلیں۔ ہم حقوق کیلئے پر عزم ہیں اور کسی بھی سیاسی، جماعتی، مذہبی، علاقائی اور دوسرے تفرقات سے نکل کر اپنے حقوق کیلئے رہنمائی کرنے اور تمام تر حقوق کے حصول کر لڑنے کیلئے تیار ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website