گلگت(نمائندہ خصوصی)سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی وصدر تحریک انصاف ہنزہ نیک نام کریم نے اپنے ایک بیان میں ہنزہ کے ضمنی الیکشن کے لئے سپریم اپیلیٹ کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود الیکشن کمیشن کی جانب سے شیڈول جاری نہ ھونے پر سخت ردعمل کا اظہارکرتے ھوئے متنبہ کیا ھے کہ اگر الیکشن شیڈول جاری کرنے میں مزید تاخیر کی گئی تو تحریک انصاف عوام کو سڑکوں پر لائے گی۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ الیکشن کے انعقاد میں تاخیرے حربے دراصل ہنزہ کے پرامن عوام کو قانون سازاسمبلی میں نمائندگی سے محروم رکھنے اور انہیں سڑکوں پر لاکر انتشار پھیلانے کی گھناونی سازش ہے ہنزہ کے عوام گزشتہ ڈھائی سالوں سے انگنت مسائل کا شکار ہیں ترقیاتی عمل معطل ہے سرکاری اداروں میں 274اسامیاں خالی ہیں لیکن جان بوجھ کر ان اسامیوں پر بھرتیاں نہیں کی جارہی ہیں اکیسویں صدی کے اس جدید دور میں 48 اڑتالیس گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ میر فیملی اور صوبائی حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے۔گرمیوں کے آغاز سے ہی سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے لیکن سیاحوں کی سہولیات کی فراہمی کے کوئی سنجیدہ کوشش نظر نہیں آرہی ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہنزہ کی نشت خالی ہونے کے بعد سپریم اپیلیٹ کورٹ نے احکامات جاری کئے تھے کہ دوہفتوں کے اندر اندر الیکشن شیڈول جاری کیا جائے لیکن الیکشن کمیشن اب حیلے بہانے بناکر ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر الیکشن کمیشن چیف الیکشن کمیشن کے بغیر شڈول جاری نہیں کرسکتی ہے تو پرنس سلیم کو کس قانون کے تحت اسمبلی کی ممبرشپ سے فارغ کیا ہے نیکنام کریم نے دھمکی دی ہے کہ اگر الیکشن کمیشن نے دو روز کے اندر اندر الیکشن شیڈول کا اعلان نہیں کیا تو تحریک انصاف ہنزہ بھرپور احتجاج کرے گی جس کے بعد جو بھی حالات پیدا ہونگے اس کی تمام تر ذمہ داری الیکشن کمیشن اور صوبائی حکومت پر عائد ہوگی
عدالتی حکم کے باوجود ہنزہ کے ضمنی الیکشن میں تاخیرپر تحریک انصاف برہم، عوام کو سڑکوں پر لانے کی دھمکی۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا