گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے افراد جن میں سیاسی کارکن ،وکلاء ،ڈاکٹر ،صحافی ،طلباء یعنی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ لوگ سیمنار،کانفرس سیاسی جلسوں اور نجی محفلوں میں گلگت بلتستان کی متنازعہ حیثیت پر گفتگو کرتے ہیں تو گلگت بلتستان کی آئینی و قانونی پوزیشن کو سمجھے بغیر عموماً سنی سنائی باتوں پر بڑی ڈھٹائی سے بات کرتے ہیں ساتھ ہی ببانگِ دہل اپنے غیر منطقی نظریات کا پرچار کرتے ہیں مذید ظلم یہ کہ کچھ مقررین سکردو یادگار ،گلگت پریس کلب اور خپلو بازار چوک پر بہت ہی جوشیلے انداز میں گلے پھاڑ پھاڑ کر تقریر کرتے ہیں اور ایسے فقرے دہراتے نظر آتے ہیں
گلگت بلتستان متنازعہ ہیں
گلگت بلتستان متنازعہ ہیں
گلگت بلتستان متنازعہ ہیں
گلگت بلتستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں میں متنازعہ ہیں۔
کیا اقوام متحدہ میں گلگت بلتستان نام کی کوئی ریاست ہے ؟
کیا اقوام متحدہ کی طرف سے گلگت بلتستان کے لیے الگ قردار پاس ہوئی ہے ؟
گلگت بلتستان کے عوام بالخصوص سیاسی وسماجی کارکنوں کو یہی شکایت رہتی ہیں کہ اقوام متحدہ کے کسی بھی اجلاس میں جب ریاست جموں وکشمیر کے مسلئہ پر گفت و شنید یا موضوع زیر بحث آتی ہیں تو گلگت بلتستان کا نام نہ لینے کے گلے شکوے سیکرٹری جنرل نے سوالات کا جوابات نہ دینے کا شکایت کرتے ہیں۔
خدارا اس مسئلے کی اصل جڑ کو سمجھ کر گلے شکوے کریں اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل اور UN charter کی chapter 6 میں جو مسئلہ زیر بحث ہے وہ ریاست جموں وکشمیر اقصائے تبیت ہا کا ہے کیونکہ تاریخی،آئینی ، قانونی طور پر گلگت بلتستان ریاست جموں وکشمیر اقصائے تبت ہا کا حصہ ہے اور تیسرا سب سے بڑا صوبہ ہیے جسے تاریخی دستاویزات میں گلگت لداخ کے نام سے جانا جاتا ہیے ۔
جب بھی دنیا کی کسی فورم پر مسئلہ ریاست جموں زیر بحث آتی ہے تو بشمول گلگت بلتستان شامل ہیں کیونکہ اقوام متحدہ ریاست جموں وکشمیر اقصائے تبیت ہا کا کیس ہے نہ کہ گلگت لداخ یعنی موجودہ گلگت بلتستان اس لئے ہمیں کسی فورم پر اپنی بات رکھنے سے پہلے یا کہیں مطالبہ کرنے سے پہلے ،یا کسی وفد سے مکالمہ کرنے سے پہلے تاریخی حقائق کو مدنظر رکھ کر مطالبہ کرنے کا شیوہ اپنانا چاہیے تاکہ دنیا آپ کی بات سنجیدگی کے ساتھ سن سکے کیونکہ دنیا کسی بھی مسئلہ کو مختلف زاویوں سے دیکھتی ہے اور منطق یعنی Logic مانگتی ہے
دنیا ہمیشہ تاریخی حقائق کی روشنی میں بات کرتی ہے اور سنتی ہے اس لیے ہمیں مطالبہ کرنے سے پہلے فہم و فراست سے سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیے۔
کسی بھی ذی شعور انسان کو ہمیشہ درست معلومات کا ہونا ضروری ہیے تاکہ جب گفتگو کریں تو مدلل انداز میں دلیل کے ساتھ منطقی گفتگو کرنی چاہیے تاکہ آپ کا مدعا جگ ہنسائی کا سبب نہ بنے ۔کسی شاعر نے کیا اچھا کہا ہے جو جان کے بولے گا وہ بولے گا ادب سے
وہ چیخ کے بولے گا جسے کچھ نہیں آتا از قلم شجاعت بلتستانی
اقوام متحدہ میں گلگت بلتستان کا مقدمہ ہے یا نہیں ؟
More Stories
شاہراہ بلتستان ،شاہراہ قراقرم کی زبوں حالی اور سیاحت کا مستقبل۔
دیرینہ کارکنوں کی قربانیاں اور سیاسی جماعتیں
پی ٹی آئی کے وعدے، کارکردگی اور بلدیاتی انتخابات