دیامر گلگت بلتستان میں کلعدم مذہبی جماعت کے امیرکی متنازعہ تقریر نے ہنگامہ کھڑا کردیا۔

0 0

اسلام آباد ( نامہ نگار خصوصی) دیامر گلگت بلتستان کا گیٹ وے ہونے کے ساتھ ساتھ مسلک اہلسنت کا اکثریتی علاقہ بھی ہے۔ اس ریجن میں بڑے سادہ لوح اور اسلام کیلئے مرمٹنے کا دلی جذبہ رکھنے والے لوگ بستے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس علاقے کو ماضی میں کئی بار گلگت بلتستان میں فسادات اور قتل و غارت کیلئے استعمال ہوئے۔ یہاں عوامی کی سادہ لوحی کلعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی نے خوب اُٹھایا اور اُنہوں نے اہلسنت کے نام کر یرغمال بنا کر اس خطے سے ہمیشہ نفرت کی پرچار کرتے رہے۔ کلعدم سپا ہ صحابہ کو مملکت پاکستان کے قانون کے مطابق مسلسل دہشت گردی اور مسلکی تفرقہ بازی کے ہوا دینے اور تکفیری سوچ کی پرچار کی وجہ سے کعلدم قرار دیا ہوا ہے۔ لیکن اُنہوں نے اپنا نام بدل کر متحدہ دینی محاذ کے نام سے نئی پارٹی بنا لی اور اپنے دہشگردانہ عمل سے عوامی توجہ ہٹانے کیلئے اپنے نام کے ساتھ اہلسنت والجماعت کا نام استعال کرنا شروع کیا تاکہ مسلک اہل سُنت کے لبادے میں اپنے جرائم کو چُھا سکے۔ سپاہ صحابہ کے امیر اورنگزیب فاروقی پر قتل کے کئی ایف آئی آر درج ہیں اور انٹرنیٹ یوٹیوب میں اُنکا مسلک اہل تشیع اور دیگر مسالک کے خلاف تکفیری تقاریر آج بھی موجود ہیں ۔ لیکن گزشتہ دنوں اُنہوں نے گلگت بلتستان کے گیٹ وے اور سی پیک کے اہم گزرگاہ پر ایک عوامی جلسے کا انعقاد کیا جس کیلئے انہوں نے ماضی کی طرح اہلسنت کے نام کو بھرپور استعمال کرتے ہوئے خوب فائدہ اُٹھا اور اپنے تقاریر میں اعلان کیا کہ یہ علاقہ میرا ہے اور میں چلاس سے لیکر کوہستان تک کے عوام کا قائد ہوں۔ لہذا جس نے بھی ان علاقوں سے گزرنا ہے آسانی کے ساتھ سکون سے گزر جائیں میں امن اور سیکورٹی کی ضمانت دیتا ہوں۔ اُنکے اس بیان کو لیکر گلگت بلتستان کے دیگر مذہبی اور سیاسی حلقوں میں ایک نئی بحث چھیڑ گئی ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم گلگت بلتستان کے باشندگان میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ عوام سوال اُٹھا رہے ہیں کہ گلگت بلتستان میں سی پیک کانام لیکر اس وقت حقوق کی بات کرنے پر غداری اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت مقدمہ بنایا جاتا ہے لیکن ایک کلعدم جماعت کے امیر کا کراچی سے آکر گلگت بلتستان کے عوام کو امن کی ضمانت دینا اس بات کو واضح کرتی ہے کہ ماضی کے تمام دہشتگردی کے واقعات میں یہ جماعت براہ راست ملوث رہے ہیں اور اس حوالے سے وڈیو ثبوت موجود ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ دوسری طرف حکومت گلگت بلتستان اُنہیں کس کی ایماء پر دیامر کی سرزمین کو ایک مرتبہ پھر نفرت کی پرچار کیلئے استعمال کیا ہے ، یہ بھی حفیظ الرحمن حکومت کی قول فعل میں تضادات کا واضح ثبوت ہے۔ سوشل میڈیا پر اُنکے تقریر کو لیکر یوتھ کی طرف سے گلگت بلتستان حکومت پر الزام لگایا جارہا ہے کہ خود حفیظ الرحمن بھی کئی بار کہہ چُکے ہیں کہ اُنہوں نے امن لایا اور آج ایک دہشت گرد جماعت کی طرف سے ریاست پاکستان کو چیلنج اس بات کو ثابت کرتی ہے کہ ایک قوت ایسی ہے جو گلگت بلتستان کے عوام کو ہمیشہ ڈرا اور دھمکا کر رکھنا چاہتے ہیں تاکہ یہاں کے عوام اپنی ستر سالہ محرومیوں کے خلاف اُٹھ نہیں سکے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %