گلگت(ڈسٹرک رپورٹر) مقامی میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سیکرٹری پانی اور بجلی ظفر وقار تاج کا کہنا تھا کہ گلگت شہر اورگرد نواح کے علاقوں میں سمارٹ میٹروں کی تنصیب سے قبل لوڈشیڈنگ کاخاتمہ ممکن نہیں ہے۔اُنہوں نے کہا کہ گلگت شہر میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا ایک ہی طریقہ سمارٹ میٹروں کی تنصیب ہے جس پر عمل درآمد کیا جائے گا ۔اُنکا کہنا تھا کہ صرف ضلع گلگت کے لئے بجلی کی ضرورت 64میگاواٹ ہے جبکہ پیداوار 26میگاواٹ ہے جس کی وجہ سے گلگت شہر میں صارفین کو سات گھنٹے بجلی فراہم کی جاتی ہے جبکہ سترہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ صارفین نہ صرف بھاری برقی آلات استعمال کرتے ہیں بلکہ بل دینے کی بھی ضرورت محسوس نہیں کرتے ہیں اگر شہر میں میں سمارٹ میٹر لگائے جائیں تو نہ صرف بروقت بجلی کے بلات کی ریکوری ہوگی بلکہ صارفین بھاری برقی آلات کا استعمال بھی ترک کریں گے جس کی وجہ سے بجلی کی مانگ میں پچاس فیصد کمی ہوگی انہوںنے مزید کہا کہ گلگت شہر کے نواحی علاقوں نومل ،نلتر ،رحیم آباد،گورو چکر کوٹ کے علاقے لوڈ شیڈنگ فری ہیں ہم نے ان علاقوں میں فیوز لگانے کی کوشش کی تو لوگوں نے محکمہ واٹراینڈ پاور کے ملازمین کوبھگادیااس لئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اگلے فیز میں ان علاقوںمیں سمارٹ میٹر نصب کریں۔
دوسری طرف عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ سمارٹ میٹر دراصل ایک کرپشن ہے جس میں حکومتی اہم عہدے داران کو سمارٹ میٹر سپلائی کرنے والے کمپینوں کی جانب سے کمیشن دیا جارہا ہے یہی وجہ ہے کہ حکومت عوام کو سمارت میٹر لگانے پر مجبور کر رہے ہیں ورنہ گلگت اگر صرف سرکاری اور مسلم لیگ نون کے رہنماوں اور کارکنوں کی جانب سے بجلی کے غلط استعمال کو روکا تو شہر کیلئے وافر مقدار میں بجلی مل سکتا ہے لیکن اس وقت گلگت شہر سمیت تمام اضلاع میں سرکاری اہلکار جو چپراسی سے لیکر اعلی عہدوں تک فائز ہیں بجلی کا بے دریغ استعمال کرتے ہیں لیکن غریب آدمی کے گھر پر آج بھی دس سال پہلے لگے میٹر بلکل درست چل رہا ہے۔ لیکن حکومت کی جانب سے لوڈشیڈینگ ختم کرنے کے نام پر غریب عوام کو سہولت دینے کے بجائے میٹر خریدنے پر مجبور کررہا ہے ۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا