اسلام آباد(بیورو رپورٹ)خالصہ سرکار کے نام پر زمینوں پر عوامی زمینوں پر قابض ہونے کی حکومتی پالیسی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے معروف و مزاحمتی رہنما آغا علی رضوی کی قیادت میں عوام بلتستان عملی طور پر میدان میں اتر چکی ہے۔ اطلاعات کے مطابق حکومت کیطرف سے عوامی املاک کو مسمار کئے جانے والے والے علاقوں میں رات کو آغا علی کی قیادت میں پہرا دیا جارہا ہے۔ مگر حق ملکیت کے نعرے کی اصل خالق جماعت پیپلز پارٹی اس ایشو پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے۔ دنیور اور سکردو میں ہزاروں لوگوں پر مشتمل تاریخ ساز عوامی اجتماعات کا انعقاد کرکے پیپلز پارٹی کے قائدین نے گلگت بلتستان کے ایک ایک چپے کی حفاظت کرنے کا زبانی دعوی تو کیا مگر عملی میدان میں اترنے سے اب تک قاصر نظر آرہے ہیں۔ گلگت چھلمش داس جو صوبائی صدر کا آبائی حلقہ ہے ۔وہاں پر خالصہ سرکار کے نام پر عوامی زمینوں پر حکومتی قبضے کے خلاف صوبائی صدر ا ب تک منظم عوامی تحریک کا آغاز کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ گلگت حلقہ نمبر تین کے مضافاتی علاقے مقپون داس میں عوامی ملکیتی زمین حکومت نے بذریعہ طاقت واگزار کرایا۔اس پر بھی حق ملکیت کا نعرہ لگانے والی جماعت نے چپ سادھ لی۔ جبکہ بلتستان پر عوامی زمینوں پر حکومتی قبضے کے خلاف صوبائی صدر امجد ایڈوکیٹ اور سابق وزیر اعلی مہدی شاہ کوئی عملی جدوجہد کرنے میں ابتک ناکام نظر آرہے ہیں۔ جبکہ اسکے برعکس پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی قائدین اپنے بدترین سیاسی مخالف جماعت اسلامی تحریک کیساتھ درالخلافہ اسلام آباد میں میٹینگیں کرکے گرینڈ آلائنس بنانے پر سرگرم نظر آرہی ہے۔ اس صورتحال میں پیپلز پارٹی کے کارکنان بددل نظر آرہے ہیں۔ جبکہ عوامی ایکشن کمیٹی کا گراف عوام میں بڑھتا جارہا ہے۔ سیاسی تجزیہ کاروں اور عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کا حق ملکیت کا نعرہ محض سیاسی ہمدردیاں حاصل کرنے کے لئے تھا۔ جس پر ابتک پیپلز پارٹی نے عملی طور پر کوئی کام نہیں کیا.
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا