سکردو(قاسم قاسمی)بجلی چوری اوپر سے سینہ زوری ۔محکمہ برقیات کے سب انجینئر کی جان بال بال بچ گئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات سکردو حلقہ نمبر 2 گمبہ سائیڈ ڈیوٹی پر تعینات سب انجینیر محمد افضل روش اپنے اہلکاروں سمیت اکبر فلور ملز کے غیر قانونی طورپر بجلی کنکشن اور بجلی چوری کرنے پر فلور ملز کی کنکشن کاٹنے پر فلور ملز کے مالک محمد بشیر عرف بابو استوری نے پستول تان لی اور سب انجینئر روش کو دھمکی دیا کہ چپکے سے نکل جاؤ ورنہ تمھیں یہی بوند دوں گا۔ جس پر موقع پر. موجود محکمہ برقیات اور ملز کے ملازمیں نے بیج میں بچ بچاؤ کر کے سب انجینئر کا جان بچانے میں کامیاب ہو گئے۔ بابو استوری نے ان کا پیچھا کر کے مین روڈ تک برقیات کے عملوں کو بگایا۔ یاد رہے برقیات کے سب انجینئر کا تعلق بھی سکردو حلقہ نمبر 2 قمراہ سے ہے۔اکبر فلور ملز کے مالک بابو استوری کے اس غیر قانونی حرکت پر حلقہ نمبر 2 کے عوام جزباتی ہو گئے۔لیکن قانون کے رکھوالوں کو ٹھس سے مس نہیں ہوا۔حلقے کے عوام کا کہنا تھا کہ تھانہ سکردو کے ایس ایچ او کا تعلق استور سے ہے اس لئے بابو استوری کے خلاف قانونی کارروائی نہیں کی بلکہ حلقے کے عمائدین پر صلح کے لئے پریشر کرتا رہا۔نتیجتاً بابو استوری کے خلاف قانون حرکت میں آنے کے بجائے ان کے آپس میں جرگہ کے زریعے صلح کر کے ایک لاکھ روپے بابو استوری پر جرمانہ لگایا گیا جو کہ سب انجینئر روش نے انھیں واپس کر دیا۔اگر اسی طرح غیر قانونی کام کرنے والوں اور سرکاری ملازمین کو قتل کی دھمکی دینے والوں کو قانونی کاروائی کے بجائے انہیں صلح کے ذریعے چھوڑ دیا جائے تو معاشرے میں ہر کوئی اسی طرح بدمعاشی کے زریعے قانون کو اپنے ہاتھوں یرغمال کرتا رہے گا اور معاشرے سے قانون کی رِٹ ختم ہوگی۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا