چھومک میں مسمار کرائے گئے مکانات خالصہ کی وجہ سے نہیں بلکہ حدود تجاوز کرنے پر گرانے کا انکشاف۔

0 0

شگر(کرائم رپورٹر)شگر کی حدود میں غیر قانونی تجاوزات کرنے پر شگر انتظامیہ نے دو ٹینکی اور کئی کمرے مسمار کردیا جبکہ رہائش پذیر گھر کے مالک کو 24گھنٹے کے اندر گھر خالی کرنے کا نوٹس جاری کردیا۔آپریشن میں شگر انتظامیہ اور پولیس نے حصہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر بلتستان کی ہدایت کی روشنی میں شگر انتظامیہ نے بھاری نفری کیساتھ چھومک پل سے متصل کڑوس تھنگ شگر کی حدود جمعہ کی رات میں آپریشن کرکے دو پانی کی ٹینکیوں اور کئی کمرے مسمار کردیا ۔جبکہ ایک گھر میں مقیم رہائشیوں کو بوٹس جاری کردیا ہے کہ وہ 24 گھنٹوں کے اندر گھر خالی کردیں ورنہ سن کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لایا جائے گا۔مسمار کی کئی کمروں کو چھومک سکردو کے رہائشیوں نے گذشتہ دنوں راتوں رات تعمیر کیا تھا۔چھومک والوں کا دعویٰ ہے کہ مذکورہ علاقہ ان کی ملکیت ہے جبکہ شگر انتظامیہ کا موقف ہے کہ یہ جگہ شگر کی حدود میں واقع ہے اور خالصہ سرکار ہے۔لہذا لینڈ ریفارم کمیٹی کی رپورٹ آنے سے پہلے کسی کو تعمیرات کی اجازت نہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website