سینیٹ انتخابات سے ایک روز قبل ن لیگ میں بھونچال

0 0

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) 3 روز میں 4 ن لیگی ایم این ایز کی شمولیت کے بعد مزید 5 لیگی ایم این ایز نے تحریک اںصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات سے ایک روز قبل ن لیگ میں بھونچال آیا ہے۔ ن لیگ کو 3 روز کے اندر اندر بہت بڑا سیاسی نقصان پہنچا ہے۔ روز میں 4 ن لیگی ایم این ایز کی شمولیت کے بعد اب مزید 5 لیگی ایم این ایز نے تحریک اںصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ن لیگ کے اراکین قومی اسمبلی رضا حیات، خسرو بختیار ، رانا قاسم، رانا عمر نذیر، طاہر بشیر نے اپنی پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ پانچوں ایم این ایز تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ملاقات کرکے ان کی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ اس تازہ ترین صورتحال کے باعث ن لیگ کو سینیٹ الیکشن میں بڑا نقصان پہنچنے کا امکان ہے۔ ایک ساتھ کئی ایم این ایز کی رخصت کے باعث ن لیگ سینیٹ کچھ نشستوں سے ہاتھ دھو سکتی ہے۔ جبکہ آنے والے دنوں میں مزید ن لیگی اراکین اسمبلی پارٹی کو خیر آباد کہہ سکتے ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website