گلگت (چیف رپورٹر) گلگت قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کیپٹن (ر) محمد شفیع نے کہا ہے وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کنٹریکٹ ڈاکٹروں کے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں. دو سال قبل اسمبلی کے فلور میں ڈاکٹروں کو مستقل کرنے کا اعلان کیا تھا اور آج اپنے وعدے سے مکر رہے ہیں. سب ڈاکٹروں کو چوڑ کر صرف اپنے بھائی کو مستقل کیا ہے اور باقی ڈاکٹروں تعصب اور بغض کی وجہ سے مستقل نہیں کر رہے ہیں. ڈاکٹروں کے ساتھ زیادتی کسی صورت برداشت نہیں کرونگا. اگر ڈاکٹروں کو مستقل نہیں کیا گیا اور ڈاکٹروں نے استعفی دیا اور کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو ذمہ دار حفیظ الرحمن ہونگے. انہوں نے ان خیالات کا اظہار میڈیا کے لئے جاری اپنے ایک بیان میں کیا. انہوں نے کہا حفیظ الرحمن کو اب تعصب اور بغض کی سیاست کو ترک کرنا ہوگا وگرنہ حکومت کو مزید آگے چلانا مشکل ہوگا.انہوں نے اپنی صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ وہ اللہ کے فضل و کرم سے اور عوام کی دعاوں سے تقریبا میری صحت بہتر ہو گئی ہے انشا اللہ اللہ نے چاہا تو بہت جلد عوام کے درمیان ہونگا. میں ان تمام عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میری صحت کے لیے دعا کیا اور امید ہے آئندہ بھی دعاوں کا سلسلہ جاری رکھے ینگے.
بیماری کے باوجود اپوزیشن لیڈر کنٹریکٹ ڈاکٹروں کی حمایت میں بول پڑے۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا