گلگت(چیف رپورٹر) سپیکر جی بی اسمبلی فدا محمد ناشاد اور ارراکین اسمبلی کے ہمراہ ڈرگ اینڈ فوڈ لیبارٹری کا دورہ کیا ۔دورے کے موقع پر ڈی جی ڈرگ کنٹرول اتھارٹی کفایت اللہ نے تفصیلی بریفنگ دی۔اور محکمے کے مسائل سے اگاہ کیا ۔بریفنگ کے بعد سپکیر جی بی اسمبلی فدا محمد ناشاد نے کہا کہ کم سہولیات ہونے کے باوجود محکمے کے کام کو سراہتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ محکمے کے پاس سٹاف اور سیکورٹی نہ ہونے کے باوجود محکمہ اچھا کام کررہا ہے لیکن سکردو کے سائیڈ پر ڈرگ انسپکٹر ہی موجود نہیں ہے اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔انھوں نے کہا کہ ہزاروں کے تعداد میں پولیس فورس ہونے کے باوجود چوریاں ہوتی ہے اس کا یہ مطلب نہیں کہ کام ہی نہ کیونکہ محکمہ صحت وزیر اعلی کے پا س ہے لہذا ہم ان سے بات کرینگے اور محکمے کو درپیش مسائل حل کرنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔اس موقع پر ڈپٹی سپیکر جعفر اللہ خان نے کہا کہ ادارے کو کام کرنے کی ضرورت ہے جنرل سٹورز اور بیکریز میں ادویات فروخت کی جارہی ہیں اور ہربل میڈیسن فروخت ہورہی ہیں اس پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے اداراہ اس کا نوٹس نہیں لے رہا ہے۔جن کا کوئی معیار نہیں ہوتا ہے ہماری زیادہ تر ابادیاں دور دراز ابادیوں میں ہے اگر فورس کا مسئلہ ہے تو اپنے ساتھ پولیس کو لے کر جاسکتے ہیں۔بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی ڈرگ کنٹرول کفایت اللہ خان نے کہا صحت ہی سب کچھ ہے ہمارا مقصد ہی دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے۔غیر معیار ی ادویات بیچنے والے افراد کو سزائیں دلوائی ہے۔ہمارے پاس کم وسائل ہونے کے وجہ سے کام کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔انھوں نے کہا کہ ایسی جڑی بوٹیاں جن سے ہزاروں بیماریوں کا علاج ہوسکتا ہے۔لیکن ہمارے پاس وہ مشینری موجود نہیں ہے۔صوبائی حکومت ہمیں سہولیات دے تاکہ ہم بہتر انداز میں کام کرسکے۔پورے گلگت بلتستان میں ہمیں ڈرگ کنٹرول افسز کی ضرورت ہے کم از کم ہر ضلع میں ایک افس ہونا ضروری ہے انھوں نے کہا کہ سپیشل لیگل ایڈوائزر نہ ہونے کہ وجہ سے ملزم چھوٹ جاتے ہیں۔جی بی بھر میں کیسز ہمارے پاس پڑے ہوئے ہیں۔ڈرگ افسز نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے لہذا صوبائی حکومت اقدامات کرے۔
سپیکر جی بی قانون ساز اسمبلی فدا محمد ناشاد کا دیگر اراکین اسمبلی کے ہمراہ ڈرگ اینڈ فوڈ لیبارٹری کا دورہ، ڈی جی ڈرگ کنٹرول اتھارٹی تفصیلی بریفنگ دی۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا