چین میں جی بی کے باشندوں سے شادی کرنے کے جرم میں گرفتار چائنز خواتین اور اُن کے بچوں کی رہائی کیلئے قانون ساز اسمبلی میں قراد پیش۔

0 0

گلگت(چیف رپورٹر )گلگت بلتستان پاک چائینہ گیٹ وے ہے۔دونوں علاقوں کے کئی افراد نے چائینہ سے شادیاں کی ہوئی ہے لیکن حکومت چین ان کے بیوی اور بچوں کو گرفتار کرکے ان سے ملنے نہیں دے رہا ہے۔اس حوالے سے حکومت فوری طور پر ایکشن لے۔گلگت بلتستان اسمبلی کے 24روز کے چوتھے سیشن میں رکن جی بی اسمبلی بی بی سلیمہ نے اسمبلی میں قرارداد پیش کی جس پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے نواز خان ناجی نے کہا کہ گلگت بلتستان ائے روز سینڈ وچ بنتا جارہا ہے۔ہمارے یہاں پر ازادی ہے مگر چین میں ازادی نہیں ہے۔اگر ہم امریکہ اور چین کا موازنہ کرے تو پتہ چلے گا کہ امریکہ میں مسلمان نماز بھی پڑھتا ہے ازان بھی دیتا ہے ماتم بھی کرتا ہے اور امریکہ کو گالیاں بھی دے سکتا ہے مگر چائینہ میں ہم ایسا نہیں کرسکتے ہیں۔لیکن پھر بھی چائینہ ہمارا دوست ملک ہے لہذا ہمیں تنگ نہ کیا جائے۔بحث میں حصہ لیتے ہوئے جاوید حسین نے کہا کہ چین کے ڈرائیور کو بھی ہم یہاں پر عزت دیتے ہیں مگر وہاں پر ہمارے اوپر ظلم کیا جاتا ہے۔ہمارے جتنے کاروباری وہاں جاتے ہیں ان کے ساتھ ہتک امیز رویہ اپنایا جاتا ہے ۔لہذا حکومت چین ظلم بند کرے اور اور اس مسئلے کو فوری طور پر حل کرے ورنہ اس کے سنگین نتائج سامنے ائینگے۔جعفر اللہ خان نے کہا کہ چین ہمیں شک کی نگاہ سے نہ دیکھے سپیکر اس حوالے سے چائینہ ایمبیسی اور محکمہ داخلہ ار خارجہ کو خط لکھے تاکہ یہ مسئلہ حل ہو سکے۔اسمبلی میں قرار داد کو متفقہ طور پر پاس کیا گیا۔جعفر اللہ خان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں جب بھی حالات خراب ہوتے ہیں تو پولیس کہیں نظر نہیں اتی ہی پھر ہمیں فوج کو بلانا پڑتا ہے ۔ممبران اسمبلی کو افیسران کچھ نہیں سمجھتے ہیں اگر عابد کو انصاف نہیں ملا تو لواحقین کے ساتھ دھرنا دوں گا۔یہ بات ڈپٹی سپیکر جعفر اللہ خان نے اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ۔انھوں نے کہا کہ کے ائی یو پولیس کی وجہ سے عابد نے اپنے جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جبکہ نومل پولیس نے بااثر افراد کے کہنے پر بے گناہ شہریوں کو تھانے میں بندکرکے تشدد کا نشانہ بنایا۔بسین میں پولیس نے سی سی ٹی وی کیمرے لوگوں کے گھروں کی طرف کرکے لگایا ہے ہم جی بی کو پولیس سٹیٹ نہیں بنانا چاہتے ہیں اور پولیس گردی کو کسی صورت قبول نہیں کرینگے۔لہذا پولیس اپنا رویہ ٹھیک کرے۔جس پر سینئر وزیر اکبر تابان نے کہا کہ ڈی ائی جی سے بات ہوئی ہے بہت جلد تمام معاملات کو حل کرینگے۔کیپٹن سکندر نے ڈائن کیڈر کے حوالے سے اسمبلی میں قرار داد پیش کی جس پر صوبائی وزیر فرمان نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں اس کو ختم کرنے کے لئے سمری فیڈرل فنانس کو بجھوایا گیا ہے ۔اسمبلی اجلاس کو اج گیارہ بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website