کے ٹو کے دامن میں سرکاری اسکول اساتذہ سے خالی۔

0 0

شگر( نامہ نگار)پرائمری سکول سرنگو برالدو میں پڑھانے کیلئے استاد ابھی تک نہ مل سکا۔گائوں کے بچے تعلیم سے محروم ۔مقامی سوشل ورکر محمد ابراہیم کا کہنا تھا کہ سرنگو نامی گائوں شگر کے ٹو کے دامن میں واقع ہے جو کہ آج کی ٹیکنالوجی دور میں ا ب بھی سیکھانے والے بھی نہیں ھے غریب عوام کے حال پوچھنے والا کوئی نہیں۔آٹھ سال قبل سکول کیلئے دو استاد اور ایک چو کیدار کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری ہوا تھالیکن آٹھ سال گزرنے کے بعد سکول کو ا بھی تک نہ استاد ملا نہ چو کیدار ھم سب ابھی حکومت سے التجا کرتے ھے کہ اس غریب گائوں کے بچوں کی مستقبل پر رحم کریں اور کہ اسکے سکول کے نام پر تعینات استاد اور دیگر سٹاف کو فوری طور واپس سکول بھیجا جائے۔اگر آٹھ سال پہلے جاری ہونے والی آرڈر جعلی یا علاقے کیساتھ کوئی ڈرامہ رجایا گیا تو ان لوگوں کے خلاف ایکشن لیاجائے جنہوں نے ہمارے بچوں کے مستقبل کے ساتھ کھیلا ہے۔ ورنہ ٹورسٹ سیزن میں عوام کے ٹو روڈ کو بلاک کرکے سخت احتجاج کرینگے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website