شگر(عابدشگری)مسلم لیگ ن شگر کے صدر طاہر شگری،حاجی وزیرفداعلی اور حاجی رضا خان اور دیگر رہنمائوں نے ڈپٹی کمشنر شگر زاکر حسین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں کونسل مراپی میں ہونے والے دریائی کٹاؤ کی جانب ڈپٹی کمشنر شگر کی توجہ دلائی۔ اس موقع پر حاجی وزیر فدا علی صاحب نے ڈی سی شگر کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کٹاؤ کے حوالے سے اپنے اور مراپی کے عوام کی طرف سے حدشات سے آگاہ کیا۔ اور دریا کا رخ تبدیل کرنے پر زور دیا۔جس پر ڈپٹی کمشنر ذاکر حسین نے وفد کے ہمراہ دریائی کٹائو سے متاثرہ جگوں کو دورہ کیا اور یقین دہانی کرائی کچھ دن بعد بمعہ انجینئر ز و عملہ دورہ کرکے اس پر کام جلد سے جلد شروع کرایا جائے گا اور عوام کو اس میں تعاون کی یقین دھانی کرائی ہے۔ یاد رہیں دریائی کٹاؤ کی وجہ سے گزشتہ 30 سالوں میں یونین کونسل مراپی سے ابتک 15 سے 20 ہزار کنال لوگوں کی زرعی اور لب دریا سیکڑوں درختوں کو دریا کے موجوں نے اپنی لپیٹ میں لیا ہے۔ دورے کی دعوت مسلم لیگ ن شگر کی طرفسے دیا تھا۔ اس موقع پر اس اہم ایشو کو اٹھانے پر حاجی وزیر فدا علی، طاہر شگری کا شکریہ ادا کیا۔ ڈی سی شگر کیساتھ دورہ کرنے والوں میں اقبال کریمی، اقبال پلدے، ماسٹر حاجی رضا خان، حاجی علی اور شیر علی سٹی صدر ن لیگ شامل تھے
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا