گلگت(چیف رپورٹر) نیب کی کاروائی کو سراہتے ہیں مگر صرف چھوٹے مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالنے کے بجائے بڑے مگرمچھوں پر بھی ہاتھ ڈالا جائے ۔ائینی حقوق کے حوالے سے پوری قوم کو ایک پیج پر انا ہوگا۔حکومت نیا پیکج کے حوالے سے تمام جماعتوں کو اعتماد میں لے یہ بات عوامی ایکشن کمیٹی کے وائس چیرمین فدا حسین ترجمان محمد فاروق اور جہانذیب انقلابی نے اپنے ایک بیان میں کہا انھوں نے کہا کہ شکر ہے خدا خدا کرکے نیب حرکت مین تو ایا ہے مگر سب سے پہلے محکمہ تعلیم صحت اور محکمہ پی ڈبلیو ڈی پر ہاتھ ڈالا جائے جہاں پر اربوں روپے کا کرپشن کی کہانیاں ہے ۔ملک کے دیگر حصوں میں نیب کھلی کچہری لگا کر کرپشن کی شکایات سنتا ہے مگر یہاں پر نیب حکام ناخدا بنے ہوئے لہذا نیب حکام اپنے رویئے تبدیل کرے اور کرپشن ختم کرنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔صرف چند کیسز کو لے کر خاموش نہ ہوجائے بلکہ جن لوگوں کے ہاتھ اربوں روپے کھانے والے افیسران کے گریبانوں پر بھی پڑنا چاہیئے تاکہ ائندہ کوئی بھی کرپشن کرنے سے پہلے سو بار سوچے۔ہم چیرمین نیب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ محکمہ تعلیم صحت پی ڈبلیو ڈی اور محکمہ فوڈ کے ان مگر مچھوں پر بھی ہاتھ ڈالے جنھوں نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔
عوامی ایکشن کمیٹی نے نیب کی کاروائیوں مثبت اقدام قرار دے دیا۔ بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالنے کا مشورہ۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا