شگر( عابدشگری)شگر کے دور افتادہ اور سیاحتی گائوںچھوترون میں غریب شخص کے گھر اچانک آگ بھڑک اٹھی آگ سے جل کر مکان خاکستر ہوگئے۔ مقامی رضاکار گلزار حسین کے مطابق واقعہ آٹھائیس فروری کی آدھی رات کو پیش آیا۔واقعے میں کوئی جانی نقصان نھیں ہو البتہ ایک شخص زخمی ہوا ہے۔جبکہ مکان تباہ اور جمع پونجی جل کر راکھ ہو گئی ۔آگ گھر کے داخلی دروازے سے شروع ہوئی تھی ۔جس کی وجہ سے گھر میں بچے سمیت افراد پھنس کر رہ گئے۔ انہیں گھر سے نکالنے میں شدید مشکلات پیش کا سامنا ہوا تاہم سیڑھی لگا کر کھڑکیوں سے باہر نکالنے میں کامیاب ہوا ۔ آگ لگتے ہی محلہ کے مسجد سے اعلان کروایا گیا جس کی وجہ ملحقہ محلوں سے بھی لوگ جمع ہوکر آگ بجھانے میں حصہ لیا۔ اورکئی گھنٹوں بعد آگ پر قابو پایا۔جس کی وجہ سے مزید گھروں تک آگ پھیلنے سے بچ گیا۔آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،اک جوان سال لڑکا کئی گھنٹے بیہوش پڑا رہا ۔متاثرہ شخص نے شگر انتظامیہ اور دیگراعلیٰ حکام سے مدد کی اپیل کی ہے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا