ضلع شگر میں محکمہ صحت کے تعاون سے ماں اور بچے کے صحت کے حوالے سے ریلی نکالی گئی۔

0 0

شگر(عابدشگری)صحت ماں ہی صحت مند معاشرے کی ضمانت ہے۔ماں کی بہتر صحت سے ہی صحت مند بچہ اور صحت مند بچوں سے صحت مند ملک اور قوم تشکیل پاتا ہے۔محکمہ صحت شگر ماں اور بچے کے صحت کے حوالے سے ایک ہفتہ خصوصی آگاہی مہم چلائیں گے ۔ہذا خواتین اپنے صحت کا بہتر خیال رکھیں اور مناسب دیکھ بھال اور حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سید صادق شاہ،سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر وزیر غلام حسین،لیڈی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر فائزہ ،پرنسپل گرلزہائیر سکینڈری سکول شگر نثار حسین اور دیگر نے ماں اور بچے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔محکمہ صحت شگر اور گرلز ہائیر سکینڈری سکول شگر کی اشتراک سے رورل ہیلتھ سنٹر شگر سے ماں اور بچے کے صحت کے حوالے سے ریلی نکالی گئی۔ جوکہ گرلز ہائیر سکینڈری سکول شگر تک گئی جہاں ماں اور بچے کے حواحوالے سے تقریب منعقد کی گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے صحت مند ماں کا ہونا لازمی ہے۔ گلگت بلتستان کے بیشتر خواتین خون کی کمی کا شکار ہے۔جبکہ دیگر بیشمار بیماریوں میں گھیرے ہوئے ہیں۔صحت مند دماغ کیلئے صحت مند جسم ضروری ہے۔لہذا خواتین پانچ خطرناک بیماریوں سے بچائو کے حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں۔ اور طالبات محکمہ صھت شگر کے سفیر بن کر پیغامات کو پھیلائیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website