شگر(عابدشگری) ڈپٹی کمشنر شگر ذاکر حسین کا ضلعی اداروں کے سربراہوں کے ہمراہ یونین کونسل داسو کے آخری گائوں اپو علی گوند میں کھلی کچہری کا انعقاد۔ شہرویوں نے محکموں کے خلاف شکایات کی انبار لگادئے۔ڈپٹی کمشنر شگر کا متعلقہ آفیسران کو موقع پر ہی شکایات دور کرنے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر شگر ذاکر حسین نے ضلعی اداروں کے سربراہوں کے ہمراہ اپو علی گوند برالدو میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں شہریوں نے کھل کرشکایات کے انبار لگاتے ہوئے مختلف اداروں کی کارکردگی کا پول کھول کے رکھ دیا ۔جبکہ جائز مطالبات حکام بالا تک پہنچا دیا۔کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شگر ذاکر حسین نے کہا کہ تمام ضلعی ادارے عوام کی خدمت کیلئے بیٹھے ہوئے ہیں۔لہذا عوام اپنے جائز مطالبات اور شکایات براہ راست ہم تک پہنچا دیں ۔جبکہ ناقص کارکردگی دکھانے والوں کی نشاندہی کریں۔لوگوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا اور خدمت ان کی ذمہ داری اور فرائض میں شامل ہے۔ عوامی شکایات کی صورت میںمتعلقہ اداروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔انہوں نے سیدر گائوں میں تباہ شدہ واٹر چینل کا معائنہ،کیا اورایکسین ایل جی آر ڈی کے ہدایات کی کہ وہ ڈی ڈی ایم اے کے ساتھ ہنگامی بنیاد پر آبپاشی کے لئے پانی کی فراہمی بحال کرنے کے لئے اقدامات کریں۔پرائمری سکول سیدر کے حوالے سے مقامی لوگوں نے شکایت کی اس خطے میں ایک ہی پرائمری سکول موجود ہے جبکہ لڑکیوں کیلئے کوئی بھی سکول موجود نہیں جبکہ اس سکول کے ایل پی سی پر تعینات اساتذہ سیاسی دبائو پر دیگر جگوں پر ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے واپسی پرڈی ایس ایم پی سول ڈسپنسری داسو میں صحت کی سہولیات کے اورسول ڈپو داسو کا معائنہ جبکہ حیدرآباد میں LGRD منصوبہ کے مجوزہ سائٹ کا معائنہ کیا
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا