گلگت (ڈسٹرک رپورٹر) قومی احتساب بیورو کی جانب سے گلگت بلتستان کے سرکاری اداروں میں لوٹ مار مچانے والوں کے خلاف کاروائی کی منظوری کے بعد گلگت بلتستان کے تمام سرکاری اداروں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق دہائیوں سے کرپشن اور لوٹ مار میں ملوث حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران نے ناجائز مال دولت کو قانونی تحفظ فراہم کرنے کیلئے قانونی ماہرین سے مشاورت شروع کردی ہے۔ محکمہ نیب کی ایکشن پر سوشل میڈیا پر بھی کرپٹ عناصر کے خلاف ایکشن کو عوام کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ماضی محکمہ پولیس اور ایکسائز میں غیرقانونی بھرتیوں اور این سی پی گاڑیوں کی رجسٹریشن اور سرحد پار کرانے کے جرم میں ملوث حاضر سروس اور ریٹائرڈ آفسران جنہوں نے گلگت اور سکردو میں کرڑوں کی پراپرٹیاں بنائی ہیں، نیب کے ایکشن سے بہت ذیادہ پریشان ہیں۔ اسی طرح محکمہ ایل جی آر ڈی جہاں دیہی ترقی کے نام پر آج تک عوامی پیسوں کو کاغذی کاروائی کےذریعے ہڑپ کرنے والوں نے نیب سے بچنے کیلئے پیروں اور فقیروں سے رجوع کرنا شروع کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر عوامی حلقوں کی جانب سے ورکس اور زراعت کی طرح دوسرے مرحلے میں پولیس ایکسائز اور LGRD کے سابق اور موجودہ افسران کے خلاف انکوائری کیلئے مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا