راولپنڈی(پ،ر) آج مورخہ 25 فروری کو راولپنڈی اسلام آباد میں مقیم غاسنگ تا ہلال آباد کے طلبہ کا ایک اہم میٹنگ منعقد ہوا جس میں غاسنگ،آخونپہ،منٹھوکھا،مادھوپور،گوہری اور ہلال آباد سے تعلق رکھنے والے سینکڑؤں طلبہ نے شرکت کی۔ میٹنگ میں خصوصی طور پر علاقے کے اجتماعی مسائل خاص طور پر علاقے سے تعلیمی پسماندگی ختم کرنے اور سیاسی حقوق کی حصول کیلئے عملی کوشش کرنے کیلئے متفقہ طور پر طلباء پلیٹ فارم کی ضرورت اہمیت کو محسوس کرتے ہوئے غاسنگ تا ہلال آباد اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے نام سے طلبہ تنظیم کی قیام کا فیصلہ کیا۔ اس سلسلے میں تمام طلباء کی باہمی مشاورت سے اور ووٹنگ کے ذریعہ مختار ثقفی آخوندی کو صدر اور ذیشان حیدر ہلال آبادی کو نائب صدر منتخب کیا۔ جبکہ راولپنڈی اسلام آباد میں ایکٹیو سوشل ایکٹوسٹ علی آصف چئیرمین جبکہ انجنئیر عارف وائس چیئرمین اور اقبال حسین کو سئنیر نائب صدر اور آصف جوہری کو ڈپٹی چئرمین مقرر کیا گیا۔ نو منتخب اراکین طلبہ آرگنائزیشن نے تنظیم کی قیام کا مقصد علاقے میں تعلیم کی فروع اور کیرئیر کونسلنگ اور دیگر شعبوں میں قوم کو یکجا کرنے کیلئے عملی طور پر کوشش کرتے ہوئے ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھانے اور پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی علاقے سے تعلق رکھنے والے طلباء کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ اس موقع پر نو منتخب چیرمین علی آصف کا کہنا تھا کہ غاسنگ تا ہلال آباد میں تمام تر معاشرتی معاملات مشترک ہونے کے باوجود سیاسی تقسیم کی وجہ سے کئی قسم کے معاشرتی اور سیاسی مسائل درپیش ہیں لہذا پلیٹ فارم کے ذریعے اس علاقے کی حقوق کیلئے نئی نسل کو شعور دینے اور اپنے حقوق کیلئے ہر سطح پر آواز بلند کرنے کیلئے عملی طور پر کام کریں گے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا