سرکاری محکموں میں کام کرنے والے کنٹیجنٹ ملازمین نوٹفیکشن کے باوجود تنخواہوں سے محروم۔

0 0

گلگت (ڈسٹرک رپورٹر) حکومت کی جانب گزشتہ کئی سالوں سے ریگولر ہونے کی آس میں سرکاری محکموں میں بلا معاوضہ ڈیوٹی انجام دینے والے کنٹیجنٹ ملازمین کو سرکاری محکموں میں مستقبل بنیادوں پر بھرتی ہونے کیلئے دوبارہ ٹیسٹ لینے کے احکامات کے بعد گلگت بلتستان میں ان ملازمین نے کئی روز تک گلگت میں احتجاج کیا جس کے نتیجے میں حکومت مطالبات منظور کرتے ہوئے 16 جنوری 2018 کو نوٹفیکشن جاری کیا تھا لیکن تاحال ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں۔ اس سلسلے میں کنٹیجنٹ ملازمین نے پریس ریلیز کے ذریعے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت وعدے کے مطابق سرکاری محکموں میں رضاکارانہ طور پر خدمات سرانجام دینے والے ملازمین کو ریگولر کریں اور تنخواہیں ریلیز کریں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website