اسلام آباد(ویب ڈیسک) ایکسپریس نیوز کے پروگرام ’تکرار‘ کے میزبان عمران خان کو انٹرویو دیتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین نے لودھراں ضمنی الیکشن میں اپنے امیدوار کی ناکامیوں کی اصل وجوہات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ جہانگیر ترین کے بیٹے کو ٹکٹ مجبوری میں دیا کیونکہ ہمارے پاس علی ترین کے سوا کوئی امیدوار نہیں تھا، ہمارا امیدوار نیا تھا جو ووٹرز کو مطمئن نہیں کرسکا جب کہ ہمارے کچھ لوگ حریف جماعت میں بھی شامل ہوگئے۔ عمران خان نے کہا کہ لودھراں الیکشن میں (ن) لیگ نے بے تحاشا پیسہ خرچ کیا جب کہ 6 ہفتےکی انتخابی مہم میں پہلی دفعہ 92 ہزارووٹ ملے جو پارٹی کے لیے مثبت پہلو ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2018ء کے عام انتخابات میں غلطیاں نہیں دہرائیں گے،آئندہ انتخابات بھرپور طریقے سے لڑنے کے لیے تیار ہیں۔
لودھراں ضمنی الیکشن میں ہار کی اصل وجہ کیا تھی،کپتان نے کھل کر بتا دیا۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا