چلاس( ڈسٹرک رپورٹر) ضلع دیامر میں پاکستان مسلم لیگ نون کی حکومت نے من مانی اور اقرباء پروری کی انتہاء کردی۔ تفصیلات کے مطابق پی پی ایچ آئی کے ڈی ایس ایم دیامر محمد آفضل ایک ہی وقت میں دو محکموں سے تنخواہ لے رہے ہیں کیونکہ کہا یہ جارہا ہے کہ موصوف موجودہ حکومت کے وزیر داریل سے تعلق رکھنے والے حیدر خان کا داماد ہے۔ موصوف جب پی پی ایچ آئی کے ملازم تھے اُسی وقت محکمہ تعلیم میں چودہ سکیل کے عہدے پر2015 میں بھرتی ہوئے اور اُنہوں نے دوسری نوکری سے استفاء دئے بغیر ہی اسی وقت محکمہ تعلیم میں جوائنگ دے دی اور تا حال دونوں سرکاری محکموں میں بطور ملازم برا جمان ہے۔ اس انکشاف کے بعد ضلع دیامر کے تعلیم یافتہ نوجوانوں میں شدید غم اور غصہ پایا جاتا ہے اس وقت گلگت میں جی بی اسکاوٹ کی 500 نوکریوں کیلئے کئی سو تعلیم یافتہ لوگ بیروزگاری سے تنگ آکر بطور سپاہی بھرتی ہونے کیلئے گلگت پونچا ہوا ہے اسی طرح ضلع دیامر کے ہزاروں نوجوان اعلی تعلیم یافتہ نوجوان ڈگریاں لے کر دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں اور دوسری طرف حکومت کی جانب سے میرٹ کا قتل عام کرکے ضلع دیامر کو ہر سطح پر نظر انداز کرتے ہوئے مشیری لیکر سرکاری عہدوں میں من مانی بدترین حکومت کی علامت ہے۔ عوامی حلقوں نے چیف سیکریٹری، سیکریٹری تعلیم سیکریٹری صحت کمشنر دیامر استور ڈویژن اور دیگر حکومتی ذمہ داران اس کا فوری نوٹس لے کا مطالبہ کیا ہے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا