شگر(پ ر)محکمہ صحت اور حکام کی ملی بھگت سے بی ایچ یو تسر میں ایل ایچ وی کی پوسٹ پرغیرمتعلقہ فرد کو تعینات کرنے کا انکشاف،نرسنگ کے پوسٹ پر بھی غیر مقامی فرد کی تعینات کر کے مریضوں کی جان سے کھیلنا سمجھ سے بالاترہے،ہسپتال میں مقامی نرس اور متعلقہ ایل ایچ وی کی تعیناتی یقینی بنائیں ،نوجوانان تسر کاایک اہم اجلاس ابراہیم گلاب کی سربراہی میں گلگت میں منعقدہوا۔اجلاس میں فداعلی اور علی عباس سمیت بیس سے زائد نوجوانوں سے جوق درجوق شرکت کی۔اجلاس میں بی ایچ یو تسر یونین کی موجودہ صورتحال کا تذکرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام کی ملی بھگت سے ایل ایچ وی کی پوسٹ پر غیرمتعلقہ لڑکی کو تعینات کیاہوا ہے ۔جبکہ نرسنگ پوسٹ پربھی مقامی افراد کی بجائے غیرمقامی فرد کو تعینات کیا ہواہے،جس سے علاقے کے اہل افراد کی حق تلفی ہو رہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہسپتال میں ایل ایچ وی کی پوسٹ پرغیرمتعلقہ فرد کی تعیناتی اور نرسنگ کے پوسٹ پر غیرمقامی افراد کو تعینات کرنا سمجھ سے بالاتر ہے انہوں نے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سمیت عمران ندیم شگری اور ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی بشارت حسین سے پرزوراپیل کی ہے کہ جلدازجلد اہسپتال سے غیرمقامی فرد اور غیرمتعلقہ خاتون کو ہٹا کر مقامی نرس اورمتعلقہ ایل ایچ وی تعینات کیے جائیں،اور جنہوں نے ان کو یہ عہدے دلانے میں مدد فراہم کی ہے ان کے خلاف کاروائی کرکے کیفرکردارتک پہنچایا جائے ،تاکہ کسی دوسرے کو اس طرح کی اقدام کرنے کی ہمت نہ ہوسکیں،مطالبات منظورنہ ہونے کی صورت میں احتجاج کی بھی دھمکی دے دی ہیں۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا