شگر(عابدشگری)سیکریٹری ہیلتھ گلگت بلتستان سعید اللہ خان نیازی کا دورہ شگر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شگر ڈاکٹر سید صادق شاہ نے ڈی ایچ او آفس شگر میں انہیں محکمہ صحت شگرکے حوالے سے مسائل سے آگاہ کیا۔انہوں نے فنڈز اور سٹاف کی کمی کے حوالے سے انہیں آگاہ کیا۔ساتھ ہی انہوں نے شگر میں محکمہ صحت شگر کی جانب سے کئے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔سیکریٹری ہیلتھ نے محکمہ صحت شگر کی کارکردگی پر اطمنان کا ظہار کرتے ہوئے کہاضلع شگر کو ماڈل ضلع قرار دیتے ہوئے محکمہ صحت شگر کی تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے جس میں شگرمیں ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔جبکہ ڈی ایچ کیو کو فوری طور قائم کرنے کیلئے اقدمات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔جبکہ آر ایچ سی شگر کو ڈی ڈی او پاور دینے اور آر یاچ سی میں الٹرا ساؤنڈ مشین فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔ساتھ ہی انہوں نے ڈاکٹر فوزیہ نوشین عائشہ کوخصوصی سرٹیفکٹ اور دیگر ڈاکٹرز کو تعریفی سند دینے کا اعلان کیا۔سیکریٹری ہیلتھ نے لیڈی ہیلتھ ورکر سیدہ مہر جہاں کو بہتر کارکردگی پر کیش ایوارڈ کیساتھ تعریفی سند بھی دی گئی۔جبکہ آر ایچ سی شگر کے تمام عملوں کو شاباشی دی۔آخر میں ڈائریکٹر ہیلتھ بلتستان ڈاکٹر اقبال اور ڈی ایچ او شگر ڈاکٹر سید صادق شاہ کی کاؤشوں کو سراہا۔سیکریٹری ہیلتھ نے شگر میں آر ایچ سی شگر اور پولیو مہم کا بھی دورہ کیا۔اور پولیومہم پر اطمنان کا اظہار کیا۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا