کھرمنگ (قاسم قاسمی) کھرمنگ لوڈشڈینگ عروج پر عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہیں۔ کھرمنگ غویس ون میگا واٹ بجلی گھر پچھلے سال مکمل ہونے کے باوجود تالہ لگا ہوا ہے زرائع کا کہنا ہے مذکورہ بجلی گھر ناقص کام کی وجہ سے چلانے کے قابل نہیں ہے مگر محکمہ اپنی نااہلی چھپانے کے لیے مختلف بہانے کر کے بجلی گھر کو تالہ لگا ہوا ہے یاد رہے اس بجلی گھر کی لاگت تقریبا ایک میلین سے ذائد بتایا جاتا ہے زرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اتنی خطیر رقم رکھنے کے باوجود غویس بجلی گھر کا سارا کام ناقص ہے اور دوسری جانب نئی مشنری لاگانے کے بجائے پرانی مشین فٹ کرنے کا انکشاف ہوا ہے مشینری سے لے کر کنسٹریکشن تک میں دو نمبری سے کام لیا گیا ہے جس کے سبب بجلی گھر چلانے کے قابل نہیں ہیں اور محکمہ ان زمہ داروں کے خلاف انکوائری کرنے کے بجائے خاموش نظر آتے ہے جبکہ عوام اندھیرے میں گرا ہوا ہیں کھرمنگ کے عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ غویس بجلی گھر کے زمہ داروں کے خلاف کاروائی کرے اور بجلی گھر میں معیاری مشینری لگا کر فورا چلایا جائے تاکہ لوڈشڈینگ کم ہو سکیں۔
بجلی گھر مکمل مگر تالا، ضلع کھرمنگ میں لوڈشڈینگ عروج پر عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہیں۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا