نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان مستقل مندوب سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی حق خودارادیت کے حصول تک حمایت جاری رکھے گا اور ان کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہے گا۔ اقوام متحدہ میں کشمیر کا مسئلہ اب بھی زندہ ہے۔ نیویارک میں کشمیریوں اور پاکستانیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اس کا سفارتی مشن کئی عشروں سے زیر التوا حق خودا ردیت کی قراداد پر عمل درآمد کرانے کے لئے بھرپور پر کوشاں ہے۔مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ میں اس وقت بھی زندہ ہے اور تنازع کے حل تک زندہ رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شاہد خا قان عباسی نے ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیر کے بارے میں پاکستان کے موقف کو بھرپور اور زور دار طریقے سے بیان کیا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس کے سامنے بھی یہ مسئلہ اٹھایا تھا۔
مسلہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر ملیحہ لودھی کا اہم بیان۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا