لاہور(ویب ڈیسک) مشہورانکاؤنٹر سپشلسٹ سابق انسپکٹر عابد بوکسر دوبئی سے گرفتار ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق ملزم کو انٹر پول کے ذریعے گزشتہ رات دبئی سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے خلاف قتل اور اقدام قتل کے مقدمات درج ہیں۔ ملزم عابد بوکسر کو آئندہ چند روز بعد لاہور میں منتقل کیا جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔ملزم عابد بوکسر کے سر کی قیمت بھی مقرر کی گئی تھی پولیس ملزم مبینہ پولیس مقابلوں کرنے کے متعلق مشہور تھا ۔ سابق بوکسر کو رات 12 بجے دنئی ائیرپورٹ کے قریب سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق عابد بوکسر پولیس مقابلوں کے ماسٹر مائنڈ کے حوالے سے خاصہ مشہور ہے۔ اور درجنوں پولیس مقابلوں میں لوگوں کو ہلاک کر چکا ہے۔ اس کے خلاف درجنوں قتل اور اقدام قتل کے مقدمات درج ہیں۔ سابق ایس پی سی آئی اے لاہور عمر ورک نے باقاعدہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے باکسر عابد کے سر کی قیمت مقرر کی تھی۔ سابق انسپکٹر مبینہ پولیس مقابلوں کا ماہر مانا جاتا تھا جبکہ ملزم کے سر کی قیمت 3لاکھ روپے مقرر تھے۔ ملزم عابد باکسر کے دو ساتھی افضال گھوٹو اور شہباز سائیں روپوش ہیں، افضال گھوٹو مسقد جبکہ شہباز سائیں اومان فرار ہوئے تھے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا