چلاس (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پی ایس ایف دیامر کے سابق نائب صدر مظفر ملک بٹو نے کہا ہے کہ دیامر بھاشہ ڈیم سے شاہین کوٹ ، پائین گاؤں جلیل گاؤں سمیت کے کے ایچ کی آبادی مکمل طور پر ڈوب جائے گی جو درحقیقت حقیقی متاثرین ہیں حکومت کی زمہ داری ہے کہ وہ ان حقیقی متاثرین کی دوباہ آبادکاری کے لئے فوری اقدامات کریں اپنی ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حقدار کو حق دئیے بغیر مسائل حل نہیں ہوتے ہیں ڈیم سے متاثر ہونے والوں کو پلاٹ دینے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے کسی بھی فرد کو سیاست نہیں کرنی چاہئے بلکہ متاثرین کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ اگر آج ان متاثرہ لوگوں کو بسانے کے لئے اقدامات نہیں کئے گئے تو کل ان کو رہنے کے لئے کہیں بھی چھت نہیں ملے گی جو کہ ناقابل برداشت عمل تصور ہوگا ۔
پیپلزپارٹی چلاس کا اہم رہنما دیامر بھاشا ڈیم کے متاثرین کی حقوق کیلئے متحرک۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا