پاکستان کیلئے مشروط امریکی مالی امداد بحال ہونے کی اُمید پیدا ہوگئی۔

0 0

واشنگٹن( نیوز آن لائن)  امریکی نائب سیکرٹیری خارجہ جان سالیون نے منگل کو سینٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی سے کہی ہے کہ پاکستان کو سلامتی کی مد میں دی جانے والی امریکی مالی امداد کی معطلی ختم کی جا سکتی ہے۔ سالیون کے بقول تاہم ایسا صرف اسی صورت ممکن ہے کہ جب پاکستان اپنی سرزمین پر سرگرم جنگجو گروپوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔ واضح رہے کہ امریکا نے پاکستان کو نو سو ملین ڈالر کی مالی امداد کی ادایئگی پچھلے ماہ معطل کر دی تھی۔ واشنگٹن حکام کا مطالبہ ہے کہ اسلام آباد، اپنی ملکی حدود میں موجود افغان طالبان اور حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website