گلگت ( ڈسٹرک رپورٹر)محکمہ پولیس گلگت بلتستان میں امیدواروں کو جعلی آرڈرز تھما کر کروڈوں روپے بٹورنے کا انکشاف، مسلم لیگی حکومت کی کرپشن کی غضب کہانی منظر عام پر آگئی۔ مقامی پرنٹ میڈیا رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان میں محکمہ پولیس میں امیدواروں کو جعلی آرڈرز تھما کر کروڈوں روپے ہتھیا لیے گئے۔ لوکل میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک امیدوار سے فی کس پانچ سے آٹھ لاکھ روپے لئے گئے۔ کروڈوں روپوں کی اس کرپشن میں مسلم لیگی اہم شخصیات کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ دیگر ذرائع کا بھی اس حوالے سے کہنا ہے کہ محکمہ پولیس میں بھرتی ہونے والوں سے بھی کروڈوں روپے وصول کرلئے گئے ہیں۔ اس طرح اصلی آرڈرز اور جعلی آرڈرز کئے جانے والے تمام امیدواروں سے پیسے لئے گئے ہیں۔ اب جو لوگ محکمہ پولیس میں بھرتی ہوئے ہیں وہ بھی مسلم لیگی شخصیات کی کرپشن کی بھینٹ چڑھ گئے ہیں۔ ہمارے نمائندے نے اس حوالے مختلف ذرائع کی وساطت سے گلگت بلتستان کی سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتوں کے رہنماوں سے رابطہ کیا تو اُنکا کہنا ہے کہ مسلم لیگی حکومت کا تکنیکی کرپشن کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ مسلم لیگی حکومت کرپشن کے اس ڈرم میں ڈوبی ہوئی ہے۔ عوامی حلقوں نے چیف سکریٹری سے مطالبہ کیا کہ وہ ذمہ داروں کے خلاف کاروائی عمل میں لاکر متاثرہ امیدواروں کو انصاف دلائیں۔
گلگت بلتستان میں مسلم لیگ نون کے حکومت کی عجب کرپشن کی غضب کہانی منظر عام۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا