اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وزارت مذہبی امورنے سندھ ہائیکورٹ کے حکم پرسرکاری اسکیم کے تحت آج ہونے والی حج قرعہ اندازی موخرکردی۔ اس حوالے سے وزیرمذہبی امورسرداریوسف کا کہنا ہے کہ حج 2018 معاہدے پردستخط کے لئے سعودی عرب جاؤں گا، سعودی عرب کے ساتھ حج معاہدہ جلد طے پا جائے گا، حج کے تمام معاملات بر وقت مکمل کرنا چاہتے ہیں اور حج آپریشن میں تاخیر ہوئی تو ذمہ داری ان پر ہوگی جو اس کا باعث ہوں گے۔اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ نے سرکاری اور پرائیوٹ حج کوٹہ 50، 50 فیصد، سندھ ہائی کورٹ نے سرکاری کوٹہ 60 اورپرائیویٹ 40 فیصد کرنے کا حکم دیا جب کہ کابینہ نے سرکاری حج کوٹہ 67 فیصد اور پرائیویٹ 33 فیصد منظورکیا تھا۔واضح رہے کہ وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج 2018 کیلیے جانے والے خوش نصیبوں کے ناموں کی قرعہ اندازی آج کی جانی تھی اور درخواست گزاروں کو کامیابی اور ناکامی کی اطلاع بذریعہ ایس ایم ایس دی جاتی۔
سرکاری اسکیم کے تحت حج کی قرعہ اندازی موخرکردی۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا