ڈیووس (ویب ڈیسک ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سی پیک سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بحال ہوا ہے اور غیرملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، سی پیک منصوبہ خطے میں معاشی استحکام کا اہم جزو ہے اور علاقائی روابط کے اس منصوبے سے خطے کے عوام ایک دوسرے کے قریب آئیں گے،ماحول کے تحفظ کے لیے اقدامات سے پاکستان ذمے دار ملک کے طور پر سامنے آیا ہے۔بدھ کو ڈیووس میں عالمی اقتصادی فور م کے سالانہ اجلاس میں ون بیلٹ ون روڈ کے موضوع پر ہونے والے مباحثے میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک منصوبہ خطے میں معاشی استحکام کا اہم جزو ہے اور علاقائی روابط کے اس منصوبے سے خطے کے عوام ایک دوسرے کے قریب آئیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کو پائیدار بنانا ہے، یہ منصوبہ خطے میں اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ اور خوشحالی کا باعث ہوگا، ہماری صنعت اور برآمدات میں نمایاں اضافہ ہورہا ہے، سڑکوں، بندرگاہوں اور انفرا اسٹرکچر کو جدید بنا دیا گیا ہے۔ماحول کے تحفظ کے لیے اقدامات سے پاکستان ذمے دار ملک کے طور پر سامنے آیا ہے، مباحثے میں چیئرمین چائنا نیشنل کارپوریشن ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کو خطے میں معاشی استحکام کا سبب قرار دیتے ہوئے کہا کہ ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ انفرا اسٹرکچر ہی نہیں بلکہ مستقبل کی ضرورت ہے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا