اسلام آباد(پریس ریلیز) چائینہ سے شادی کرنے والے گلگت بلتستان کے افراد بچوں سے ملنے کو ترس گئے،مگر حکومت گلگت بلتستان اس معاملے میں بلکل ہی بے خبر ہے۔پاک چائینہ تعلقات بہتر بنانے کیلئے دوستانہ ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے صوبائی حکومت متاثرین کے بچوں گلگت واپسی کے بارے کردار ادا کرے۔چائینہ سے شادیاں کرنا بہترین تعلقات اور دوستی کی علامت ہے لیکن چائینہ حکومت کی جانب سے انکے اہل خانہ کو نظربند رکھنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ان خیالات کا اظہار متاثرین کی ملاقات کے موقع پر مولانا سلطان رئیس چئیرمین عوامی ایکشن کمیٹی نے گفتگو میں کیا۔انہوں نے مزید کہا اقتصادی راہداری کے خلاف ملک دشمن عناصر ہرسو متحرک ہے ہیں ایسے میں اسطرح کے معاملات گلگت بلتستان کے عوام میں اشتعال اور نفرت کا باعث بن سکتا ہے لہٰذا حکومتی سطح پر اس بابت سنجیدگی سے غور کیا جائے
چائینہ سے شادی کرنے والے گلگت بلتستان کے باشندے بچوں سے ملنے کو ترس گئے،مگر حکومت بے خبر۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا