گلگت(پ۔ر) پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے جنرل سکریٹری انجینئر اسماعیل نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کو لطیفہ کہنے والوں کی اسمبلی میں موجودگی اصل لطیفہ ہے۔حکومتی مدت ختم ہوتے ہی کرپٹ وزیر اعلی اور وزرا اسمبلی سے سیدھے مناور جیل جائیں گے۔صوبائی حکومت کے ڈاکوؤں کے ڈاکئے سٹھیا گئے ہیں۔حکومتی اراکین کے بیانات سے انکی ذہنی پستی جھلکتی ہے۔کرپشن کی گنگا میں نہانے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔عدالتوں سے ثابت شدہ ڈاکو پیپلزپارٹی کے خلاف الزام تراشی کر رہے ہیں۔وزیر اعلی بتائیں اپنے رشتہ داروں کو ٹھیکے دلوانے کے علاوہ انکی کیا کارکردگی ہے۔شیڈول فور میں شامل افراد کو سرکای نوکریوں میں بھرتی کرنے والی حکومت کے منہ سے میرٹ کی باتیں قیامت کی نشانی ہے۔اسلام آباد سکینڈل میں ملوث اراکین اسمبلی و کونسل کے غیر منتخب مشیر اخلاقی گراوٹ پر مبنی بیانات دے رہے ہیں۔جو کہ انتہائی شرمناک بات ہے۔مشکل وقت میں آمروں کے پیر پکڑ کر معافی مانگ کر بھاگنے والوں کی بھڑکیں خالی برتن کے زیادہ بجنے والی مثال ہے۔وزیر اعلی اور وزراء نے حکومت کو نوٹ چھاپنے والی مشین سمجھ لیا ہے اور گلگت بلتستان میں تو کوئی ترقی نہیں ہو رہی البتہ وزیر اعلی اور اراکین اسمبلی و کونسل کے بنک بیلنس اور اثاثوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔پیپلز پارٹی برسر اقتدار آکر موجودہ حکمرانوں کا کڑا احتساب کرے گی اور عوام کی لوٹی ہوئی دولت انکے حلق سے نکالے گی۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا