گلگت( نامہ نگار) جوٹیال سب جیل گلگت میں کھانا نہ ملنے پر قیدیوں کا شدید احتجاج، بیرکوں میں جانے سے انکار. تفصیلات کے مطابق ناقص غیر معیاری اور بروقت کھانا نہ ملنے پر قیدیوں نے جیل انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کیا۔ دوسری طرف اس حوالے سے آئی جی جیل خانہ جات مومن جان کا کہنا تھا کہ لکڑی نہ ہونے کی وجہ سے کھانا دیر سے تیار ہوا جس پر قیدیوں نے ایشو بناء کر احتجاج کیا۔ جیل میں ایسا کوئی مسلہ ہی نہیں۔
یاد رہے گلگت بلتستان کے جیلوں میں قیدیوں کے ساتھ اس قسم کے ناروا سلوک کوئی نئی بات نہیں انسانی حقوق کی تنظیموں کو گلگت بلتستان میں مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اُٹھانے کی ضرورت ہے کیونکہ گلگت بلتستان کے اندر اس وقت انسانی حقوق کیلئے احتجاج کرنا بھی ایک طرح سے غداری ہے۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا