اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے امریکی مالی امداد سے چلنے والے ایک ریڈیو اسٹیشن کی نشریات بند کرنے کے احکامات جاری کردے۔ مشال ریڈیو سٹیشن پر امریکی مدد سے پشتو پروگرام نشر کیے جاتے تھے۔ اس سلسلے میں وزارت داخلہ نے جمعہ انیس جنوری کو اسلام آباد میں مشال ریڈیو کو اپنی پشتو نشریات فوری طور پر بند کرنے کا حکم دیا تھا۔ امریکی مالی مدد سے چلنے والے ریڈیو فری یورپ سے منسلک تھا۔ وزارت داخلہ کے حکام نے مشال ریڈیو کے ڈائریکٹر کو نشریات بند کرنے کا احکامات دے دئے ہیں ۔مشال ریڈیو کی نشریات بند کرنے کا فیصلہ فوج کے خفیہ ادارے انٹر سروسز انٹیلیجنس (ISI) کی سفارش پر کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مشال ریڈیو اپنی نشریات میں پاکستان کو ’دہشت گردی کا گڑھ‘ قرار دینے کے ساتھ ساتھ اس ملک کو دہشت گردوں کے لیے محفوظ ٹھکانا بھی قرار دیتا تھا۔ اس کے علاوہ مبینہ طور پر اس آن لائن ریڈیو کی نشریات میں بعض مرتبہ پاکستان کو ایک ناکام ریاست کے طور پر بھی پیش کیا گیا۔ حکام کے مطابق یہ نشریات غیرملکی خفیہ اداروں کے جارحانہ پروپیگنڈے کی عکاس تھیں۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا