لاہور (ویب ڈیسک )قصور کی معصوم زینب سے زیادتی اور قتل کیس کے از خود نوٹس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں ہورہی ہے۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آج اتوار کی چھٹی کےباوجود زینب قتل کیس سمیت متعدد اہم کیسز کی سماعت ہو رہی ہے ۔
چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں خصوصی بنچ سماعت کررہا ہے ۔آئی جی پنجاب ملزم کی گرفتاری سے متعلق پیش رفت کی رپورٹ جمع کرائیں گے۔
ڈی پی او قصور زاہد مروت پیشی کےلیے سپریم کورٹ رجسٹری پہنچ گئے، جبکہ جسٹس اعجاز الاحسن بھی سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں موجود ہیں۔
دوسری جانب سپریم کورٹ میں غیر معیاری لاء کالجز کے خلاف از خود نوٹس کی سماعت بھی آج ہوگی جس میں چیف جسٹس نے وائس چانسلرز سے لاء کالجز سے متعلق رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔ لاہور میں بڑھتی ہوئی آلودگی اور اسپتالوں کا فضلہ ٹھکانےنہ لگانے کے خلاف از خود نوٹس کیس کی سماعت بھی آج ہی ہوگی ،چیف جسٹس نے سیکریٹری ماحولیات اور سیکریٹری صحت کو تحریری رپورٹس سمیت طلب کررکھا ہے۔
زینب قتل کیس سپریم کورٹ لاہور میں اتوار کی چھٹی منسوخ۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا