استور( ظفر عباس افریدی )ڈپٹی کمشنر استور ولی خان کی زیر صدارت سترویں کھلی کچہری ڈی سی آفس میں منعقد ہوئی.جس میں تمام ہیڈ آف ڈیپاٹنمٹ اور رٹو یونین کے عمایدین شریک ہوئے ضلع استور بالخصوص رٹو یونین کے اہم ایشوز پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی.اس موقع پر رٹو یونین کی جانب سے سمیع اللہ ایڈوکیٹ نے محکمہ ایجوکیشن, ہیلتھ ,کمنیکیشن اور روڈ کے ایشوز ہیڈ آف ڈیپارٹنمنٹ کے سامنے رکھا.جن کا جواب دیتے ہوئے ایکسن واٹر اینڈ پاور نے کہا رٹو روڈ کا ٹینڈر ہم زبردستی کسی بھی ٹھیکدار کو نہیں دے سکتے.شوکت اینڈ کمپنی سے بات ہوگی البتہ کسی بھی ٹھکدار کو بونڈ نہیں کرسکتے رٹو روڈ کی سکیم کے سترہ کروڈ اپرول ہوگئے ہیں بہت جلد ٹینڈر ہونگے.جسکو دو فیزز میں تقسیم کیا جائے گے. ہیڈ ماسٹر ہائی سکول نے کہا کہ سکول کی بلڈنگ کئی جگہوں سے کریک ہوگئی ہے کسی بھی وقت بلڈنگ گر سکتی ہےاور سکول شیٹ سے بھی پانی ٹپکتا ہے.آئی ٹی لیب موجود مگر ٹیچر موجود نہیں.ایگزامینیشن ہال نہ ہونے کی وجہ سے امتحانات متاثر ہورہے ہیں.ڈپٹی کمشنر نے ڈی آئی ایس سے منگل تک رپورٹ طلب کردیا.ڈی ایس ایم نادر علی خان نے کہا.رٹو بی ایچ یو میں ڈکٹر ابراہیم موجود ہے. ریگولر ڈیوٹی نہ دینے سیلری سٹاپ کرکے انکوائری مکمل کی ہے آئندہ ہفتے کے چھہ دن پوری ڈیوٹی کریگا.میڈیسن جو ہمارے پاس تھی وہ ہم نے وہا ں پہنچادی ہےاور میڈیسن کی کمی نہیں.ڈی ایچ او ممتاز نے کہا ایل ایچ ویز سیاسی اثر رسوخ استعمال کرکے ٹرانسفریاں رکوادی جاتی اور ہمیں انکوئری بھی مکمل کرنے نہیں دیا جاتا.باقی ہمارے پاس موجود سہولیات تمام بی ایچ اوز پہنچادیا ہے. آخر میں ڈپٹی کمشنر استور نے کہا آ رمی ہسپتال رٹو میں سول مریضوں کا چک ہوتا ہے. انکو ضرورت کے آلات بھی فراہم کرینگے.اے پی ایس سکول رٹو کے ساتھ بھی فراہم کرینگے. بجلی کا شارٹ فال اس سال کے آ خر تک دور کیا جائے گا.اس کے علاوہ تمام ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ اپنے فرائض خوش اسلوبی سے نبھائیں اور استور کی ترقی میں بھر پور اپنا کردار ادا کریں .
ڈپٹی کمشنر استور ولی خان کی زیر صدارت سترویں کھلی کچہری ڈی سی آفس میں منعقد۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا