گلگت ( ڈسٹرک رپورٹر) پاکستان ییپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے ممبر قانون ساز اسمبلی جاوید حسین خصوصی ویڈیو پیغام کے ذریعے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو پاکستان اور خطے کیلئے رسک قرار دیا۔ اُنہوں نے کہا ہے نواز شریف کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے جس طرح بلوچستان میں تحریک عدم اعتماد کے ذریعے وزیر اعلیٰ کو ہٹایا بلکل اسی طرح گلگت بلتستان میں بھی پسند ناپسند کی سیاست اور کرپشن کی وجہ سے گلگت بلتستان مسلم لیگ میں فارورڈ بلاگ بننے جارہا ہے اور بہت جلد تحریک عدم کے ذریعے حفیط الرحمن کو کرسی سے ہٹایا جائے گا۔ اس سلسلے میں مسلم لیگ نون کے کئی اہم ممبران اسمبلی کے درمیان بات چیت جاری ہیں اور بہت جلد وزیر اعلیٰ کو ہٹا کر دیامر یا بلتستان سے تعلق رکھنے والے والا ایک غیرمتنازعہ سیاسی شخصیت وزیر اعلیٰ کے کرسی پر ہوں گے۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کیلئے برُی خبر۔ اگلا وزیر اعلیٰ دیامر یا بلتستان سے ہوگا۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا