کھرمنگ (محمد حسین) اسپیشل ٹیلی کمیونیکشن آرگنائزیشن(SCO) نے ضلع کھرمنگ کے کئی مقامات پر موبائل سروس شروع کردیا ہے تفصیلات کے مطابق ضلعی ہیڈکوارٹر کھرمنگ کیلئے منتخب گوہری سمیت غاسنگ، منٹھوکھا، مادھوپور اور ہلال آباد کیلئے باقاعدہ موبائل سروس کا افتتاح کردیا ہے، یاد رہے یہ علاقے چونکہ ضلع کھرمنگ کے عین سنگم پر واقع ہیں جو ضلع ہیڈ کوارٹر کے حوالے سنٹرل کی حیثیت رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ کمشنر بلتستان نے گوہری سے ملحق میدان کو ضلعی ہیڈکوارٹر کیلئے فائنل کرلیا ہے لیکن عوامی سطح پر اس سلسلے میں ذاتی مفادات کی خاطر کھنچاتانی جاری ہیں جسکا کوئی فائدہ نہیں البتہ اہلیان گوہر ی کے مسائل میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ اس علاقے چند ماہ پہلے ایس سی او کی جانب سے باقاعدہ DSL سروس بھی شروع کیا ہے منٹھوکھا 1.5میگاواٹ بجلی گھر کا کام بھی تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ اہم ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے ضلعی ہیڈکوارٹر کیلئے گوہری سے ملحق میدان جو دو فریقین کے درمیان میں عدالت کے میں کیس چل رہا ہے اُس کا فائدہ اُٹھا کر کسی بھی وقت ریاستی مشینری کا استعمال کرکے کام شروع کیا جاسکتا ہے جس کیلئے بنیادی انفراسٹکچر پر کام مکمل کیا جارہا ہے۔ دوسری طرف ضلع کھرمنگ کے بلائی علاقہ جات کے عوام نے شکوہ کیا ہے کہ جن علاقوں میں پہلے دوسری کمپینوں کے موبائل سروس جاری ہیں وہیں بھی ہی ایس کام سروس شروع کرنے کے بجائے دور دار علاقوں کے عوام کو بھی یہ سہولت فراہم کرنا چاہئے۔ عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ یونین کونسل کتی شو نالہ سمیت بلائی کھرمنگ کے سرحدی علاقہ جات غویس،کندرک،اینگوٹ وغیرہ میں بھی ہنگامی بنیادوں پر ایس سی موبائل سروس کو یقینی بنائیں تاکہ سرحدی علاقوں کے عوام کیلئے کمونیکشن کا مسلہ حل ہوجائے۔
ضلعی ہیڈکوارٹر کیلئے تیاریاں عروج پر،اس سی او نے ضلع کھرمنگ کے سنگم پر موبائل سروس شروع کردیا۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا