اسلام آباد(بیورو رپورٹ) صدر پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈوکیٹ نے مشیر اطلاعات شمس میر کی جانب سے مسلسل اُنکے خلاف اخبارات میں بیان بازی پر اُنکی گلگت بلتستان کی پشتی شہریت پر سوال اُٹھایا ہے۔ مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے امجد ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ نون کا پتہ صاف کرنے کے لئے جوکام حفیظ الرحمن نے کیا اس اس سے بڑھ کر کام مشیراطلاعات کررہے ہیں لیکن میں اُن کی باتوں کا جواب دینا نہیں چاہتے کیونکہ ان کی ڈومیسائل ہی مشکوک ہے۔ مقامی میڈیا سے پات کرتے ہوئے اُن کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت گلگت بلتستان میں تمام سرکاری وسائل، بڑے سرکاری عہدے،ٹھیکے اورایوارڈوزیراعلیٰ کے خاندان کے پاس ہیں اور یہ لوگ جن علاقوں اورلوگوں کودھوکہ دیاگیا ان علاقوں کے مسلم لیگ کے اہم لوگ ہم سے رابطے کررہے ہیں۔ اُنہوں نے وزیر اعلی کی جانب سے افتتاح کرنے والے اہم پراجیکٹس جن میںکینسرہسپتال کے حوالے سے بتایا کہ اس پروجیکٹ کا پی سی ون2007میں بنا، جبکہ کارڈیک ہسپتال کا2013، اور میڈیکل کالج کامنصوبہ2009سے چل رہا ہے۔
گلگت بلتستان کے اہم سیاسی شخصیت کا ڈومسائل مشکوک قرار۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا