سکردو( پ،ر) آل پاکستان مسلم لیگ گلگت بلتستان کے چیف آرگنائزرحاجی منظور یولتر نے کہا کہ تمام ٹیکسز کا خاتمہ ہونے کے باوجود پی آئی اے کی اجارہداری ختم نہیں ہوئی اور تاحال کرایوں میں کمی نہ کرنا سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ، چیف آرگنائزر حاجی منظور یولتر کا مذید کہنا تھا کہ اسلام آباد تا سکردو صرف 35 منٹ کی مسافت پر جبکہ اسلام آباد تا کراچی ایک گھنٹہ پچپن منٹ کی مسافت پر ہئونے کے باوجود کرایہ سکردو کی فلائٹ سے کم ہئے جبکہ گلگت بلتستان میں پی آئی اے کے کرایوں میں خصوصی سبسڈی ہونی چاہیے ، جو کہ گلگت بلتستان کے عوام کا بنیادی حق ہیں ،، کرایوں میں کمی نہ ہونے کہ وجہ سے غریب اور متوسط طبقے کے لوگ اس سہولت سے بہت ہی دور ہیں آرباب اختیار بلخضوص وزیر اعظم پاکستان اس معاملے میں گلگت بلتستان کے عوام کیساتھ ہونے والی زیادتیوں کے حوالے سے نوٹس لے اور ایم ڈی پی آئی اے کی بھی اولین ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس معاملے میں خواب خرگوش کی نیند سے جاگ کر گلگت بلتستان کے عوام پر ہونے والے کرایوں کے مظالم کو روکنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں ،اور ساتھ میں پرائئویٹ فلائٹ کمپنیوں کو اسلام تا سکردو فلائٹ چلانے کی منظوری کیلے اپناکردار ادا کریں تاکہ یہاں پر آنے والے غیر ملکی ہزاروں تعداد سیاحوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
تمام ٹیکسز کا خاتمہ ہونے کے باوجود پی آئی اے کی اجارہ داری ختم نہیں ہوئی، کرایوں میں کمی نہ کرنا سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا