شگر(عابدشگری) بلتستان ایلمنٹری ایگزامینشن میں گرلزہائی سکول چھورکاہ کا نتیجہ سو فیصد رہا۔کلاس آٹھویں کے16طالبات میں سے 16نے کامیابی حاصل کی جبکہ کلاس پانچویں کے 37میں سے32طالبات پاس ہوئے ۔ اس طرح آٹھویں کا نتیجہ100فیصد اور پانچویں کا 86فیصد رہا۔بچیوں کے والدین نے سکول کی بہتر کارکردگی اور شاندار رزلٹ پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے ہیڈ ماسٹرمحمد ابراہیم اور سکول کی اساتذہ خصوصی مبارکباد دی ہے۔ان کا کہناتھا کہ کلاس رومز اور اساتذہ کی شدید کمی کے باؤجود بہترین کارکردگی کاکریڈٹ سکول کے اساتذہ کو جاتا ہے جن کی انتھک محنت کی وجہ سے سکول کا رزلٹ شاندار رہا۔ جس کا تمام اساتذہ مبارکباد کے مستحق ہے۔انہوں نے کہا کہ سکول کی کارکردگی روز بروز بہتری کی جانب گامزن ہے۔والدین نے اس امید کا بھی اظہار کیا ہے کہ سکول کی حالیہ کارکردگی کو مزید بہتری کی جانب گامزن کرتے ہوئے کامیابی کا یہ سفر آگے جاری و ساری رکھیں۔اور سکول کو بلتستان کے تعلیمی اداروں میں ا ولین درسگاہ کے شمار میں لائیں گے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا