اسلام آباد (زاہد حلیم)محکمہ تعلیم ضلع گانچھے کی عدم دلچسپی اور بے توجہی سے ہائی سکول مچلو کے طلباء وطالبات تعلیمی مسائل س دوچار ہوگئے۔سردیوں کے ماہ میں بورڈ امتحانات کے ٹیویشن کا بندوبست نہ ہونے سے والدین پریشان جبکہ طلباء وطالبات اپنے گھرسے دورافتادہ مقامات پرجانے پر مجبور ہو گئے ۔ بچوں کے والدین کا کہنا تھا کہ 2008سے2016تک ہیڈماسٹر زکی زیر نگرانی میں بہترین طریقے سے ٹیویشن کا بندوبست ہوتا رہا ہے لیکن اس سال موجودہ ہیڈماسٹر نے بغیر کسی وجہ کے اس ٹیویشن سنٹر کو ختم کر دیا جس سے بچوں کو تعلیم کی حصول اور امتحانات کی تیاری کیلئے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اوران کا تعلیمی سال متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔ انہوں نے ان تمام مسائل کا ذمہ دار ہیڈ ماسٹر ہائی سکول مچلو کو ٹہراتے ہوئے کہا کہ ٹیویشن سنٹر کے بارے میں ڈائریکٹر محکمہ تعلیم بلتستان اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن ضلع گانچھے کے واضح احکامات ہونے کے باوجود بھی انہوں نے بچوں کو ٹیویشن کی سہولت سے محروم کردیا جس کا ہمیں شدید تحفظات ہے ،تعلیمی کمیٹی نے اس مسئلے کے متعلق ڈی ڈی او سلکولر کوبھی آگاہ کیا تھا لیکن اب تک کوئی واضح پیش رفت نہیں ہوا جو یقیناًہمارے بچوں ساتھ ظلم اور زیادتی ہے ۔ انہوں نے ڈائریکٹر ایجوکیشن بلتستان اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن ضلع گانچھے سے اس مسئلے کو جلد حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سکول کے ہیڈ ماسٹر کے خلاف محکمانہ کاروائی کریں اور محکمہ تعلیم ضلع گانچھے ٹیویشن سینٹر کو دوبارہ جلد بحال کروانے کیلئے احکامات جاری کرے تا کہ طلباء و طالبات کا تعلیمی استحصال بند ہو سکے ۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا