استور (سبخان سہیل )یوتھ ایکشن کمیٹی کا PSO کے موقف کی تائید کرنا خوش آئند ہے شفیق ارحمان،ناقص حکمت عملی سے تعمیر شدہ چونگرہ کالونی روڈ عوام کے لیے درد سر بن گیا ہے عبد سلام عارفى PSO کے چیئرمین شفیق رحمان اور pso چونگرہ کے صدر عبد سلام عارفى نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ک pso نے جن مسائل کو 2 سال پہلے اجاگر کیا تھا ان مسائل کے خلاف آج یوتھ ایکشن کمیٹی کا بولنا ہمارے مؤقف کی تائید کرنا ہے .PSO تو شروع دن سے ان مسائل کی نشاندہی کر رہی تھی جبکی یوتھ ایکشن کمیٹی نے حکمرانوں کے جھوٹے دعووں سے عوام کو گمراہ کرتی رہی لیکن آج انکو اپنی غلطی کا احساس ہو گیا ہے جو کی ایک خوش آئند بات ہے .PSO چونگرہ یونٹ کے صدر عبدل سلام عارفی نے کہا کی چونگرہ کالونی روڈ ناقص حکمت عملی سے تعمیر ہونے کی وجہ سے آج عوام کے لیے درد سر بن گیا ہے نقاسی کا بہتر نظام نہ ہونے کی وجہ سے پانی روڈ پے بہتا ہے .PSO وزیر علی صاحب سے گزارش کرتی ہے کی وه استور کے منتخب نمائندوں اور حکومتی مشیروں سے انکی کارکردگی کا جائزہ لیں . استوری عوام نے دونوں حلقوں سے مسلم لیگ کو جیتا کر کوئی غلطی تو نہیں کی ہے جسکی استور کی عوام کو اتنی بدی سزا مل رہی ہے .
استورچونگرہ کالونی روڈ ناقص حکمت عملی سے تعمیر ہونے کی وجہ سے آج عوام کے لیے درد سر بن گیا ہے۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا