اسلام آباد (پریس ریلیز)لاہور میں چند مقامی اوباش لڑکوں کے ہاتھوں گلگت بلتستان کے نوجوان طالب علم دلاور عباس کا بہیمانہ قتل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے بالاورستان نیشنل سٹوڈنٹس ارگنائزیشن قاتلوں کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ کرتی ہے ان خیالات کا اظہار بالاورستان نیشنل سٹوڈنٹس ارگنائزیشن کے ارگنائزر شیرنادر شاہی نے اپنے ایک پریس ریلیز میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے تمام شہر گلگت بلتستان کے طلباء و طالبات کے لئے غیر محفوظ ہو تے جارہے ہیں، گلگت بلتستان کے طلباء و طالبات اپنی تحفظ کے لئے قومی طلبہ جماعتوں کو مضبوط کریں اور پاکستانی پولیس پر انحصار کرنے کے بجائے اپنی جان و مال کی حفاظت کے لئے متحد ہو جائے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ دلاور عباس کا واقعہ پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ اس سے پہلے بھی گلگت بلتستان کے طلبا اور نوجوانوں کی لاشیں کراچی اسلام آباد لاہور اور دیگر شہروں سے ملتی رہی ہے اور آج تک کسی قاتل کو سزا نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ دلاور عباس کو وحشیانہ قتل کرنے والوں کو سرعام رہا کرنا انصاف کی موت ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے مطالبہ کیاہے کہ وہ پنجاب میں اپنی حکومت پر دلاور عباس کے قاتلوں کی گرفتار، فوری سزا اور پنجاب میں گلگت بلتستان کے طلبہ و طالبات کے تحفظ پر ذور دیں۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا