اسلام آباد(بیورو رپورٹ) گلگت بلتستان میں غیر قانونی طور پر نافذ ودہولڈینگ اور دیگر ٹیکسز کے خلاف عوامی احتجاج رنگ لے آیا،پہلی بار پاکستان کی سب بڑی سیلولر کمپنی نے گلگت بلتستان کے صارفین کو بغیر ٹیکس کے سروس دینا شروع کردیا ہے۔ اس سلسلے میں کمپنی کی طرف سے گلگت بلتستان کے صارفین کو موبائل پیغام کے ذریعے مطلع کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اب گلگت بلتستان سے 100روپیہ ریچارج کرنے کی صورت میں صرف 10روپیہ سروس چارج کے طور پر لیا جائے گا۔ اس خبر کے بعد گلگت بلتستان کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے عوام نے دیگر موبائل کمپینوں سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ بہت جلد ودہولڈنگ ٹیکس کا خاتمہ کرکے ایس کام اور ٹیلی نار کی طرح ٹیکس فری سروس مہیا کریں۔
سردیوں میں ٹیکس کے خلاف احتجاج کے ثمرات ملنا شروع ہوگیا، ٹیلی نارنے گلگت بلتستان کے صارفین کو خوشخبری سُنا دی۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا