اسلام آباد (ویب ڈیسک ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے سابق وزیراطلاعات پرویز رشید کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو شخص آج تک کونسلر کا الیکشن نہ لڑا ہو وہ مسلم لیگ کا خود ساختہ پردھان منتری بن بیٹھا ہے، نیوز لیکس کی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے تو بیان دینے والے شخص کے کرتوتوں کا علم سب کے سامنے آ جائیگا۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چوہدری نثار علی خان کسی ایسے شخص کی مضحکہ خیز باتوں کا جواب دینا ضروری نہیں سمجھتے جس کا خود مسلم لیگ (ن) سے تعلق واجبی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے ایک ایسا شخص جس نے آج تک کونسلر کا الیکشن نہ لڑا ہو اور جس کی بیشتر زندگی ایک دوسری پارٹی میں گزری ہو تعجب ہے وہ آج مسلم لیگ (ن) کا خود ساختہ پردھان منتری بن بیٹھا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے بہتر ہوگا کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نواز شریف اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی خود نیوزلیکس رپورٹ منظر عام پر لانے کے احکامات جاری کردیں تاکہ بیان دینے والے شخص کے کرتوتوں کا علم سب کے سامنے آ جائے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کیا یہ انتہائی ستم ظریفی نہیں ہے کہ پاکستان کی فوج کے بارے میں مودی جیسی سوچ رکھنے والا شخص پاکستان کی خالق جماعت کا سیاسی وارث بن بیٹھا ہے۔
سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان ایکشن میں،پارٹی کے اہم رہنما پر برس پڑے۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا