اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کا عمل آج سے شروع ہوگا جو رواں ماہ 24 جنوری تک جاری رہے گا۔ تفصیلات کےمطابق حج پالیسی کےمطابق رواں سال فریضہ حج کی ادائیگی کے خواہشمند افراد سے سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کا عمل آج سے شروع ہوگا۔درخواست گزاراپنے فارم رواں ماہ کی 24 جنوری تک بینکوں میں جمع کراسکتے ہیں جبکہ 28 جنوری کو قرعہ اندازی ہوگی۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان عمران صدیقی کے مطابق آزاد کشمیر سمیت تیرہ نامزد بینکوں کی برانچیں رواں کی ماہ کی چوبیس تاریخ تک عازمین حج سے درخواستیں وصول کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ حج درخواستوں کی قرعہ اندازی 26 جنوری کو ہوگی جبکہ کامیاب درخواست گزاروں کو ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے آگاہ کردیا جائے گا۔ عمران صدیقی نے کہا کہ قرعہ اندازی کے نتائج ویب سائٹwww.rmora.gov.pk پر بھی دستیاب ہوں گے۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق رواں سال پاکستان سے کل ایک لاکھ اناسی ہزار دو سو دس (179,210)عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ 179,210 افراد میں سے ایک لاکھ بیس ہزارعازمین سرکاری اسکیم کے تحت جبکہ انسٹھ ہزار دو سو دس ( 59,210) افراد نجی حج اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا